آوارہ کتے مارنے کے جرم میں پنچایت کی سربراہ پر مقدمہ درج
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں 30 آوارہ کتے مارنے کے جرم میں پنچایت کی سربراہ اور ان کے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن کی شکایت پر تحقیقات کیں تو گاؤں شنکرالینگا پورم کے قریب سے 30 کتوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
سماجی کارکن نے گاؤں میں کتوں کی ہلاکت کی اطلاع پر گاؤں میں پنچایت کی سربراہ ناگا لکشمی سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں کو کیوں مارا گیا؟ توہین عدالت کے نوٹس جاری
ناگا لکشمی کے شوہر نے سماجی کارکن سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ان کے گاؤں میں 30 کتوں کو ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کتے پاگل تھے اور رہائشیوں کو نقصان پہنچاتے تھے۔
سماجی کارکن نے اعترافی بیان کے بعد پنچایت کی سربراہ اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ امتور میں مقدمہ درج کروا دیا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pHUxz5G
No comments