لاہور ایئرپورٹ پر سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹم نے سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب کرلی، کاؤنٹر ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں قائم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹم نے سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب کرلی۔
کسٹم کی جانب سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں سرچ کاؤنٹر کے قیام کی اجازت طلب کی گئی ہے، کسٹم کاؤنٹر کے قیام کی اجازت کے لیے مراسلہ اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز نے ایئرپورٹ مینیجر کو ارسال کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسٹم حکام اسکینرز کے ساتھ لاؤنج میں سامان چیک کرنا چاہتے ہیں، خلاف قانون ہونے کی صورت میں سامان کی ضبطگی بھی اسی کاؤنٹر پر ہو۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ سرچ کیبن مختص کیا جائے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s6JlBPf
No comments