Breaking News

دنیا کو تباہی سے بچانے کیلیے جاپان کا بڑا مطالبہ

جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو نے دنیا کو لاحق تباہی کے خطرات سے بچانے کیلیے اسے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو نے یہ مطالبہ ایٹمی ترک اسلحہ سے متعلق عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

امریکا کے ایٹمی حملے سے متاثرہ شہر ہیرو شیما میں منعقدہ دو روزہ تخفیف ایٹمی اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم کانفرنس کے شرکا پر زور دیا کہ وہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی سمت قدم بڑھائیں۔

کیشیدا فومیو کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف اور عدم پھیلاؤ کا مسئلہ اہم عالمی مسائل میں سے ایک ہے اور اس کانفرس سے ایٹمی ترک اسلحہ کے حوالے سے آئندہ سال ہونے والے گروپ سیون کے اجلاس کو واضح اور شفاف پیغام بھیجنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جاپان کے شہر ہیروشیما میں دو روزہ ایٹمی تخفیف اسلحہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کے دوسرے روز شرکا نے ہیروشیما پیس میموریل میوزیم کا دورہ کیا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lUqkXMn

No comments