Breaking News

چاکلیٹ بنانے والی معروف امریکی کمپنی کیخلاف مقدمہ

چاکلیٹ

نیویارک : چاکلیٹ بنانے والی125سال پرانی امریکی کمپنی ہرشیز پر  چاکلیٹس میں ناقص اور مضرصحت دھاتیں استعمال کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ نیو یارک کی ناساؤ کاؤنٹی کے رہائشی کرسٹوفر لازازارو  نے ہرشیز کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی مصنوعات میں ڈارک چاکلیٹ استعمال کی ہے جس میں سیسہ اور کیڈمیم شامل ہوتی ہے۔

مدعی لزازارو کی جانب سے یہ مقدمہ نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ہرشیز کی اسپیشل ڈارک مائلڈلی سویٹ چاکلیٹ، للی کی ایکسٹرا ڈارک چاکلیٹ 70 فیصد کوکو اور للی کی ایکسٹریم ڈارک چاکلیٹ بارز خریدی تھیں۔

کرسٹوفر لازازارو نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی ایسی مصنوعات فروخت کررہی ہے جن میں دھات کی نقصان دہ مقدار موجود ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے تین ڈارک چاکلیٹ بارز میں سیسہ اور کیڈمیم کی مقدار ظاہر نہ کرکے صارفین کو گمراہ کیا ہے، اس نے دعویٰ کیا کہ اگر اسے علم ہوتا تو وہ مصنوعات نہ خریدتا۔

مذکورہ مقدمے امریکی میگزین ’کنزیومر رپورٹس‘کے حالیہ نتائج کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاکلیٹ بارز میں سیسہ اور کیڈمیم کو تجرباتی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مذکورہ مقدمے کے حوالے سے ہرشیز کی انتظامیہ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HYvMQ4f

No comments