نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کراچی : نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور کہا کراچی کی بہتری کے لیے کام کروں گا، پارک، سڑکیں کے ایم سی کے اسپتالوں کو بہتر بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔
ڈاکٹر سیف الرحمان نے ملازمین اور افسران سے ملاقات کی ، جس میں انھوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔
نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والوں کی لیے راستے ہموار کریں گے، فٹ پاتھ کو صاف اور تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، واٹر بورڈ سے ملکر سیوریج مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔
ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی کےنظام کوسالڈ ویسٹ اور ضلعی انتظامیہ سے ملکر بہتر کریں گے ، شہر میں موسمیاتی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے ہریالی کریں گے، درخت لگائیں گے۔
انھوں نے مرتضیٰ وہاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے لئے اچھے کام کیے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pvxdaY
No comments