Breaking News

بلوچستان کے ضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ : بلوچستان کےضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابنق بلوچستان کےضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس کے علاوہ ہرنائی اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرشدت 3.7 اور گہرائی20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزخاران کے جنوب میں28کلومیٹردورپہاڑی سلسلہ تھا۔

ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گذشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تھے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M3O67Qw

No comments