بھارتی کھانسی شربت سے بچوں کی اموات، ازبکستان میں 4 افراد گرفتار
تاشقند: بھارتی کھانسی شربت سے بچوں کی اموات کے کیس میں وسط ایشیائی ریاست ازبکستان میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ازبک ریاستی سیکیورٹی سروس نے جمعہ کو بتایا کہ ازبکستان نے بھارتی دوا ساز کمپنی ماریون بائیوٹیک کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے والے 19 بچوں کی موت کی تحقیقات میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے 2 افراد سائنسی مرکز برائے معیاری ادویات کے سینئر ملازمین تھے، جنھوں نے Doc-1 میکس کھانسی کے شربت کے لیے مناسب جانچ کے طریقہ کار میں رکاوٹ ڈالی۔
بیان کے مطابق 2 دیگر افراد قرامکس میڈیکل کمپنی کے ایگزیکٹوز تھے جنھوں نے بھارتی دوا ساز کمپنی کی ادویات درآمد کی تھیں۔
روئٹرز کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ اس شربت میں ایک زہریلا مادہ ایتھیلین گلائکول شامل ہے اور اسے بچوں کے لیے معیاری خوراک سے زیادہ مقدار میں دیا گیا، یا تو ان کے والدین نے، جنہوں نے اسے غلط طور پر نزلہ زکام کا علاج سمجھا، یا فارماسسٹ کے مشورے پر یہ دوا دی گئی۔
کھانسی کی دوا یا موت، بھارتی شربت سے ازبکستان میں بھی 19 بچے ہلاک
واضح رہے کہ بھارتی زیریلی ادویات دنیا بھر میں اموات کا باعث بننے لگی ہیں، ازبکستان میں کھانسی کا زہریلا شربت بھارتی فارما سیوٹیکل کمپنی کا بنایا ہوا تھا، جس سے ریاست میں 19 بچے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
گزشتہ سال افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارت کا کھانسی کا شربت پینے سے 70 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0hxPTnt
No comments