یوکرین کیخلاف ایک سال سے جاری جنگ سے متعلق روسی صدر نے کیا کہا؟
روس یوکرین جنگ کو لگ بھگ ایک سال ہونے کو ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کے نتائج مثبت ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گزشتہ سال فروری سے یوکرین کے خلاف جاری جنگ سے متعلق بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن اپنے منصوبے کے مطابق چل رہا ہے۔ اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہمارے فوجی اپنے جنگی کام کے نتائج سے ہمیں ایک بار پھر خوش کریں گے۔
روس کے سربراہ مملکت نے مزید کہا کہ یوکرین میں فوجی آپریشنکے حوالے سے روسی وزارت دفاع اور جنرل اسٹاف کا جو منصوبہ ہے اس کے مطابق سب کچھ بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روسی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ایگور کوناشینکوف نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی فوجیوں نے سولیدار شہر کو 12 جنوری کی شام کو آزاد کرالیا تھا۔ جسے یوکرین میں باخموت شہر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شہر جنوب مغرب میں واقع ہے جس میں یوکرینی افواج کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ سولیدار پر مکمل کنٹرول نے یوکرینی افواج کے سپلائی روٹس کو آرٹیوموفسک میں منقطع کرنا ممکن بنایا گیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3me2pvB
No comments