رواں سال حج کے خواہش مند افراد پر بڑی شرط عائد
ریاض : سعودی عرب نے حج کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنے کی شرط عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔
سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت حج و عمرہ نے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا انفلوئنزا کی ویکسین بھی لگوالیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے، جس کے بعد اب تک 70 ہزار سے زائد سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سال حج کیلئے اندراج کراچکے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d9jX7vu
No comments