Breaking News

امریکا کی پشاور دھماکے کی مذمت، جانی نقصان پر اظہارِافسوس

امریکی سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے پشاور دھماکےسے متعلق بیان میں کہا ہے کہ مسجد میں نمازیوں پر خوفناک حملہ کیا گیا دہشت گرد حملے میں کئی نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کہیں بھی کسی بھی وجہ سے کی جائے اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

قبل ازیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی مشن متاثرین سے گہری تعزیت کرتا ہے امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ نمازِظہر کے وقت پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 59 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PS2yWcI

No comments