Breaking News

بھارتی شہر جوشی مٹھ میں مکانات دھنسنے لگے، وجہ نامعلوم

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مقدس سمجھے جانے والے قبصے شہر جوشی مٹھ میں لوگوں کے مکانات دھنسنے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رہائشیوں کے مکانات میں اچانک دراڑیں پڑ گئیں اور وہ دھنس رہے ہیں۔ حکام نے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا آپریشن کیا۔

مکانات میں دراڑیں پڑنے اور دھنسنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے تعمیر کی گئیں سڑکیں اور سرنگیں ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس مسئلے پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سطح سمندر سے تقریباً 6 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع جوشی مٹھ ایک مقدس مقام سمجھا جاتا ہے جہاں سے ہر سال ہزاروں زائرین گزرتے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OJKgqWm

No comments