برطانیہ نے بھی ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری شروع کردی
لندن : برطانوی حکومت نے چینی ڈیجیٹل یوآن اور یوروپی سنٹرل بینک کے ڈیجیٹل یورو کے بعد ڈیجیٹل پاؤنڈ تیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے برطانیہ کی مالیاتی خدمات کے وزیر اینڈریو گریفتھ نے کہا ہے کہ دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر برطانیہ بھی اپنی کرنسی کو ڈیجیٹل پاؤنڈ میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا ڈیجیٹل یوآن پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے جبکہ یورپی سنٹرل بینک بھی ڈیجیٹل یورو کے اجراء کیلئے غورو خوص کررہا ہے اور وہ برطانیہ پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہم بھی جدید مالیاتی ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے باخبر رہتے ہوئے اس پروگرام پر کام کریں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب ڈیجیٹل پاؤنڈ کے ڈیزائن کی تیاری ہماری اولین ترجیح ہے، رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ آنے والے چند ہفتوں میں ڈیجیٹل پاؤنڈ کی تیاری کے حوالے سے عوامی رائے جاننے کیلے مشاورت کے عمل کا آغاز کرنے والی ہے۔
اس سلسلے میں قانونی فرم سی ایم ایس میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کے پارٹنر چارلس کیریگن نے کہا کہ ڈیجیٹل پاؤنڈ کی تیاری کے کیلئے قانون پر عمل درآمد ضروری ہے، لہٰذا اس کیلئے پہلے مؤثر قانون سازی کرنا ہوگی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/waHAp5W
No comments