Breaking News

دبئی نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا

دبئی کو مسلسل دوسرے سال سیاحت کے لئے دنیا کے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے لیے دنیا کے دس بہترین شہروں کا انتخاب سامنے آیا ہے، دبئی کو ایک بار پھر سیاحت کیلئے دنیا سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ لندن تیسرے ، روم چوتھے اور پیرس کا پانچواں نمبر ہے۔

جزیرہ کریٹ یونان چھٹے ، کانکون ساتویں ، مراکش آٹھویں ، ڈومینیکن ریپبلک نویں اور استنبول بالترتیب ابتدائی دس شہروں میں شامل ہے۔

جہاں آپ ٹیکنالوجی، قدامت پسندی، فطری خوبصورتی، برف، سمندر، پہاڑی، جنگلی حیات غرض کہ ہر قسم کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

سیاحت کیلئے معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزر نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تجزیوں کی بنیاد پر ان شہروں کو 2023کے لئے بہترین سیاحتی مقامات قرار دیا ہے.

فہرست کے لیے سیاحوں کی جانب سے رہائش، ریسٹورنٹس اور وہاں کی سرگرمیوں کو دی جانے والی ریٹنگز کو بھی مدنظر رکھا گیا،ترکیہ کے مشہور شہر استنبول کے حصے میں 10واں نمبر آیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں ٹریول کمپنی ٹرپ ایڈوائزر نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں سیر کیلئے سب سے بہترین مقامات کی فہرست جاری کی تھی۔

فہرست میں شیخ زائد گرینڈ مسجد، فراری ورلڈ ابوظہبی، یاس واٹر ورلڈ، وارنر برادرز ورلڈ ابوظہبی، ابوظہبی اور قصر الوطن کو سیاحوں کیلئے بہترین مقامات قرار دیا گیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rWVMGiL

No comments