’اگر میں صدر ہوتا تو۔۔۔‘؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کر دیا
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال فروری سے جنگ جاری ہے جس میں خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جنگ کے باعث دونوں اطراف فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’اگر میں اس وقت امریکا کا صدر ہوتا تو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ نہ ہونے دیتا۔‘
انہوں نے کہا کہ میری کوشش کے باوجود دونوں ممالک میں جنگ ہوتی تو 24 گھنٹے کے اندر مذاکرات کے ذریعے معاملہ ختم کروا دیتا۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو روس کے خلاف مزید ہتھیار دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے روس یوکرین پر مزید طاقت سے حملہ آور ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتِ حال رہی تو روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KTJ8uPj
No comments