مودی کی مسلم دشمنی، تاریخی مغل گارڈن کا نام تبدیل
مودی حکومت کا سفاکانہ الزام،مسلمان بادشاہوں کے نام سے منسوب تاریخی گارڈن کا نام ہندو نام سے منسوب کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند حکومت مسلمان دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ گئی ہے کہ اب مسلمانوں کے ناموں سے موسوم چیزوں کے نام تبدیل کر کے انہیں ہندو نام دے رہی ہے ، ایسی ہی ایک مثال نئی دہلی میں واقع تاریخی مغل گارڈن کی ہے۔
جس کو سجاوٹ کے بہانے بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولنے سے صرف ایک دن پہلے اس کا نام مغل گارڈن سے ‘امرت ادیان ‘ رکھ دیا گیا ہے.
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو ’تاریخی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
انڈین صدارتی ترجمان کے مطابق مغل گارڈن کا نیا نام ’امرت اُدیان‘ انڈیا کی صدر دروپدی مُرمو کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار میں اذان دینا بھی جُرم بن گیا، 7 مساجد پر جرمانہ
انڈین صدر کی پریس سیکریٹری نویکا گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ مغل گارڈن 31 جنوری سے 26 مارچ تک عام لوگوں کے لیے بھی کھول دیا جائے گا جہاں خواتین، کسانوں اور معذوری کا شکار لوگوں کے لیے علیحدہ علیحدہ جگہیں مقرر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، گزشتہ برس بھی مغل بادشاہوں کی بنائی بہت سی تاریخی عمارات اور مقامات کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ برس راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک کا راستہ، جو پہلے ”راج پتھ “کے نام سے جانا جاتا تھا، کا نام بدل کر ”کرتاویہ پاتھ “رکھا گیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xLtm1o9
No comments