آپ نے اب تک آگ کا دریا سنا ہوگا اب دیکھ بھی لیں!
امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں کیلوئی آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا دنیا کا ایک اور بڑا آتش فشاں پھٹنے سے آگ کا دریا بہنے لگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں دنیا کا ایک اور بڑا آتش فشاں پہاڑ کیلوئی پھٹ پڑا اور لاوے نے ابل کر آگے کے بہتے دریا کی صورت اختیار کرلی۔
پہاڑ سے جب لاوا ابل کر اطراف میں پھیلا تو ایسا لگ رہا تھا کہ آگ کا دریا بہہ رہا ہے اور اس سرخ ندیاں نکل رہی ہیں۔ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔
آتش فشاں پھٹنے سے آسمان پر ہر طرف سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے جو ہزاروں میل دور سے بھی دیکھے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں ریاست ہوائی میں ہی دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پہاڑ ماؤنا لوا پھٹ پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو اور تصاویر
جس وقت یہ آتش فشاں پہاڑ پھٹا اس وقت دور دور تک لاوا زمین پر پھیل گیا تھا جس کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ وہاں پہنچے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1FRmwhH
No comments