عراق میں 22 سالہ یوٹیوبر کو باپ نے غیرت کے نام پر قتل کر ڈالا
عراق میں باپ نے اپنی 22 سالہ بیٹی جو کہ ایک مشہور یوٹیوبر ہے، کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت طیبہ علی کے نام سے ہوئی جس کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں۔ وہ یوٹیوب پر اپنی روز مرہ کی ویڈیوز اپلوڈ کرتی تھیں۔
عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ طیبہ علی کو 31 جنوری کے روز صوبے دیوانیہ میں قتل کیا گیا۔ طیبہ علی کچھ وقت سے ترکیہ میں مقیم تھی اور گھر والوں کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس نے بیٹی اور والدین میں ثالثی کرنے کی کوشش کی تھی۔
متعلقہ: تاجر کو جعلی ریپ کیس میں پھنسانے کی کوشش میں یوٹیوبر گرفتار
مقتولہ کے والد بیٹی کے ترکیہ میں اکیلے رہنے پر ناخوش تھے۔ جب وہ عراق کے دورے پر آئی تو والد نے اسے قتل کیا۔
یوٹیوبر کی والد کے ہاتھوں ہلاکت کی خبر ملک بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں نے مقتولہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہروں کی کام بھی دے دی گئی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UdiRCEA
No comments