Breaking News

برازیل : شدید بارشیں، 36 ہلاک، درجنوں گھر بہہ گئے

برازیل

ساؤ پاؤلو : برازیل میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور متعدد بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ببرازیل کے صوبہ ساؤ پاؤلو میں ہوئی شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں 36افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبائی انتظامیہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس آفت کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچے سمیت متعدد خواتین اور مرد شامل ہیں۔ بارشوں سے 50 سے زائد مکانات بھی بہہ گئے۔

مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کی وجہ سے بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جب کہ ساو سیبیستیاو،اوبا ٹوبا، الہا بیلا اور برتیوگا دا کارنیوالی میں منعقد ہونے والی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

سیلابی صورتحال کی وجہ سے موٹروے بھی زیرآب آگئی جب کہ ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے اور سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہےکہ اتوار کے روز ساؤ پاؤلو میں 600 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو رواں ماہ متوقع بارش سے بھی زیادہ ہے۔

مقامی عہدیدار کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کی وجہ سے سرچ اور ریسکیو ٹیموں کو بیشتر مقامات پر رسائی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

اب تک ہمیں نقصان کا درست اندازہ نہیں، اس وقت صرف متاثرین کو ریسکیو کرنا ہماری ترجیح ہے۔ برازیل کی سول ڈیفنس اتھارٹی نے سیلابی صورتحال کے سبب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سان سیبیستاو میں متعدد افراد گمشدہ ہوچکے ہیں ،پچاس سے زائد مکان گرچکے ہیں حتی امدادی ٹیم کو بعض علاقوں تک رسائی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uY0VxhU

No comments