Breaking News

یوکرین جنگ : پاکستان نے اقوام متحدہ میں روس کے کیخلاف قرارداد پر ووٹ کیوں نہیں دیا؟

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے پاکستان نے یوکرین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے تحت جنرل اسمبلی میں روس کیخلاف ووٹنگ کی حمایت یا مخالفت میں حصہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے روس کے خلاف قرارداد میں ووٹ نہ ڈالنے کی وجوہات بتائی۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے تحت جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کی حمایت یا مخالفت میں حصہ نہیں لیا، قرارداد کے حق میں 141، مخالفت میں 7 ووٹ ملے،اسمبلی نےاسےمنظور کیا۔

پاکستانی مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے ریاستوں کو توڑا نہیں جا سکتا، ان اصولوں کا عالمی سطح پر اطلاق اور احترام نہیں کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ میرا وفد قرارداد کے مسودے میں موجود اصولوں اور شقوں سےاتفاق کرتاہے، کچھ شقیں ایسی ہیں جو قرارداد میں شامل کچھ عناصر پر پاکستان کے اصولی موقف سےمطابقت نہیں رکھتیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل کشیدگی کم کرنے، مذاکرات اورپرامن سفارتی حل کیلئے کرداراداکریں، پاکستان امید کرتا ہے فریقین جلدباہمی اور دشمنی کے خاتمے کو قبول کر لیں گے۔

مستقبل مندوب نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکی بنیاد پر تنازعات کےپائیدارحل کیلئےبات چیت کےدوبارہ آغاز کی امید کرتے ہیں۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wp5LqhN

No comments