Breaking News

امریکا میں جاسوس غبارے کے بعد ایک اور پُراسرار چیز کی موجودگی نے کھلبلی مچا دی

واشنگٹن: امریکا میں جاسوس غبارے کے بعد ایک اور پُراسرار چیز کی موجودگی نے کھلبلی مچا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ریاست الاسکا کی فضا میں موجود پر اسرار چیز کو امریکی لڑاکا طیارے نے مار گرایا، بتایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر پُر اسرار چیز کو مار گرایا گیا۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کا کہنا ہے کہ کار کی سائز کی چیز ریاست الاسکا میں 40 ہزار کی فٹ کی بلندی پر دیکھی گئی تھی، آبجیکٹ کی اصلیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا۔

پینٹاگون کے چیف ترجمان امریکی بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے کہا کہ ایک سائیڈوِنڈر میزائل نے جدید ترین کرافٹ کو مار گرایا، جو کہ ایک چھوٹی کار کے سائز کا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ’’ہمیں نہیں معلوم کہ یہ چیز کس کی تھی، یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس کی پرواز کہاں سے شروع ہوئی۔‘‘

روئٹرز کے مطابق پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے تازہ ترین شے کی تفصیلی وضاحت دینے سے انکار کرتے ہوئے صرف یہ کہا کہ یہ چینی غبارے سے کافی چھوٹا ہے۔

امریکی حکام نے ایک دن کے مشاہدے کے بعد بھی یہ قیاس کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ چیز کیا ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے سوال اٹھ رہے ہیں کہ ایسی کیا چیز ہے جس کی شناخت تجربہ کار امریکی پائلٹوں اور انٹیلیجنس اہل کاروں کے لیے بھی مشکل ہو گیا ہے۔

چین کا غبارے کا ملبہ واپس کرنے کا مطالبہ ، امریکا کا انکار

پینٹاگون نے کہا کہ پہلی مرتبہ جمعرات کو زمینی ریڈار کے ذریعے اس کا پتا چلا تھا، اس کے بعد F-35 طیارے تحقیقات کے لیے بھیجے گئے۔ یہ نامعلوم شے شمال مشرقی سمت میں تقریباً 40 ہزار فٹ (12,190 میٹر) بلندی پر پرواز کر رہا تھا، جس سے شہری ہوائی ٹریفک کو خطرہ لاحق تھا۔

آبجیکٹ کو شمال مشرقی الاسکا کے ساحل پر کینیڈا کی سرحد کے قریب منجمد امریکی علاقائی پانیوں پر مار گرایا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ برف سے کسی چیز کے ٹکڑوں کو نکالنا چینی غبارے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہوگا، جس کے ٹکڑے گرنے سے سمندر میں ڈوب گئے تھے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/scwSuaE

No comments