Breaking News

نیو یارک میں پاکستانی نژاد پولیس افسر عدید فیاض کو قتل کر دیا گیا

نیویارک: پاکستانی امریکن پولیس اہلکار عدید فیاض دورانِ ڈیوٹی گولی لگنے سے  جاں بحق ہو گئے، پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی نژاد پولیس افسرعدید فیاض کو قتل کر دیا گیا۔

آفیسر عدید فیاض چار روز قبل بروکلین میں گاڑی خریدنے کے لئے گئے، جہاں خریدار جعلی نکلا اور اس نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔

اس دوران فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں عدید فیاض کے سر پر گولی لگی، جس کے بعد انھیں بروک ڈیل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس آفیسر فیاض عدید پر گولی چلانے والے ملزم کو چھ فروری کو اپ سٹیٹ نیویارک کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

پانچ سالوں سے نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے عدید فیاض کے لواحقین میں والدین کے علاوہ بیوہ اور دو بچے شامل ہیں



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yDtr3o5

No comments