سری لنکا میں ملک گیر ہڑتالوں پر پابندی عائد
سری لنکا کے صدر رانل ویکریمسنگھے نے ملک میں معاشی استحکام کیلیے ہڑتالوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف محکموں کی یونینز نے کل یکم مارچ کو ٹیکس اور یوٹیلٹی بلز میں اضافے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
رانل ویکریمسنگھے نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ حاصل کرنے کیلیے اخراجات میں کمی اور ٹیکسوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جس کے خلاف لوگوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
صدر نے عوامی نقل و حمل، کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل، ریل یا ہوائی جہاز کے ذریعے نقل و حمل کی سہولیات کی دیکھ بھال، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ریلوے کی خدمات کو جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی حکم کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
مختلف محکموں کی 40 سے زائد یونینز بشمول بینک ملازمین اور سرکاری اسپتال کے عملے نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف بدھ کے روز ہڑتال کریں گے اور محکموں میں کام بند رہے گا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/if4vodD
No comments