کیا یوکرین مغربی ہتھیار روس پر حملوں کے لیے استعمال کرے گا؟ جرمن چانسلر کا انکشاف
برلن: جرمن چانسلر نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین مغربی ہتھیار روس پر حملوں کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مغرب کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیار روسی سرزمین پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
ایک جرمن سنڈے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چانسلر شولز نے کہا کہ اس نکتے پر یوکرین کے مغربی اتحادیوں کے درمیان اتفاق رائے ہے۔
یوکرین اپنے مشرق میں روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوششیں کر رہا ہے، اس کے لیے مغربی اتحادیوں نے اسے درکار جدید راکٹوں اور میزائل سسٹم کے ساتھ ساتھ ٹینکوں سے مسلح کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔
ادھر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جنگ میں جرمنی جیسے ملکوں کی مداخلت کا موازنہ جنگ عظیم دوم کے دور سے کیا ہے، جب روسی قوم کو اتحادیوں کے خلاف جدوجہد کرنا پڑی تھی۔
دوسری جنگ عظیم میں اسٹالن گراڈ کی جنگ میں سوویت فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر پیوٹن نے کہا ’ہمیں بار بار مجبور کیا جاتا ہے کہ مغرب کی اجتماعی جارحیت کا مقابلہ کریں۔‘
تاہم جرمن چانسلر نے اپنے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں صدر پیوٹن کے اس موازنے کو مسترد کیا اور کہا کہ یوکرین پر حملے سے متعلق کوئی توجیہہ پیش نہیں کی جا سکتی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kUJN4AP
No comments