یو اے ای کا اسکولوں سے متعلق اہم اعلان
متحدہ عرب امارات کے کئی اسکولوں نے مڈٹرم تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں زیادہ تر وہ اسکول شامل ہیں جو برطانوی اور آئی بی کے نصاب کی پیروی کرتے ہیں جبکہ ہندوستانی اور امریکی نصاب والے اسکول کھلے رہیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر طلبا تیرہ سے سترہ فروری تک چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے جبکہ بیس فروری سے بیشتر اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کرڈالی
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری اسکولوں میں بھی موجودہ تعلیمی سال کے دوران سیکنڈ اور تھرڈ ٹرم میں تین چھٹیاں ہونگی جبکہ بین الاقوامی نصاب والے اسکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات دو ہفتوں یعنی 27 مارچ سے 7 اپریل تک محیط ہونگی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yqFuUg2
No comments