بھارت میں مسلمانوں کو اب ووٹ کے حق سے بھی محروم کیا جانے لگا
بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے اور اب وہاں مسلمانوں کو ووٹ دینے کے حق سے بھی محروم کیا جانے لگا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے اور اب وہاں مسلمانوں کو ووٹ دینے کے حق سے بھی محروم کیا جانے لگا ہے۔ بینگلورو میں 9 ہزار مسلمان ووٹرز کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی سے منسلک ایک نجی ایجنسی کی شکایت پر یہ انتہا پسندانہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 9 ہزار سے زیادہ مسلمان ووٹرز کے نام انتخابی فہرست سے نکالنے کے لیے اس جھوٹ کا سہارا لیا کہ کچھ افراد اب اس علاقے میں نہیں رہتے جبکہ بعض افراد انتقال کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈی ہی کے مطابق جب اس کی تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن کا جواز من گھڑت اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ ووٹر لسٹوں سے خارج کیے گئے مسلمان ووٹرز اب بھی اسی حلقے میں رہتے ہیں۔ شیوانجی نگر کے حلقے میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹرز کی تعداد ہے جس میں 40 فیصد مسلمان ووٹرز ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DhWEJHV
No comments