دنیا کے نایاب اور مہنگے ترین پھل کی تلاش میں 10 افراد جانیں گنوا بیٹھے
شام کے صحرائی علاقوں میں مشروم کی طرز کا دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین پھل ’’ٹرفل‘‘ پایا جاتا ہے جس کی تلاش میں 10 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق شام کے وسطی صوبے حما کے صحرائی علاقے السلمیہ مشروم سے تعلق رکھنے والے دنیا کے نایاب اور مہنگے ترین پھل ’’ٹرفل‘‘ کی تلاش کر رہے تھے لیکن پھل ملنے کے بجائے انہیں موت مل گئی۔
مذکورہ افراد پھل کی تلاش کرتے کرتے صحرائی علاقے میں اس جگہ جا پہنچے جہاں بارودی سرنگ بچھی ہوئی ہے۔ یہ افراد سرنگ سے ٹکرا گئے اور دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
شام کے صحرائی علاقوں میں پائی جانے والے نایاب اور مہنگے ترین پھل (ایک طرح کے مشروم) کی تلاش میں صحرا میں گھومتے 10 شکاری خود بارودی سرنگ دھماکے کا شکار بن گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی صوبے حما کے صحرائی علاقے السلمیہ میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اسی علاقے میں ایک اور بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افرد زخمی بھی ہوئے۔ وہ بھی ٹرفل کی کھوج لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرفل ایک قسم کی مشروم اور فنگس ہے جس کی تلاش کے لیے تربیت یافتہ کتے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ پھل دنیا بھر میں مہنگے داموں ہاتھوں ہاتھوں لیا جاتا ہے۔ ایک کلو قیمتی ٹرفل ایک ایسے ملک میں 5 سے 10 ڈالر کے درمیان فروخت ہوتا ہے جہاں اوسط ماہانہ تنخواہ تقریباً 18 ڈالر ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کے مطابق گزشتہ برس اس نایاب پھل کے موسم فروری سے اپریل کے درمیان 112 افراد بارودی سرنگ دھماکوں یا داعش کے حملوں میں مارے گئے تھے۔ شاکی حکومت نے ان بارودی سرنگوں کا ذمے دار داعش کو قرار دیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g5hCE1b
No comments