Breaking News

امارات میں مختلف کمپنیوں پر 22 ملین کے جرمانے

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 29 کمپنیوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جن کی رقم 22 ملین سے زائد ہے۔

اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت اقتصاد نے 29 کمپنیوں پر 22.6 ملین درہم کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

وام کے مطابق کمپنیوں نے منی لانڈرنگ سے نمٹنے اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد والے قوانین کی پابندی نہیں کی تھی، وزارت اقتصاد کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں پر جرمانے لگائے گئے ہیں وہ 225 خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی گئی ہیں۔

وزارت اقتصاد کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیاں کرنے والی کمپنیوں میں 17 ایسی ہیں جو قیمتی معدنیات اور پتھروں کا کاروبار کر رہی ہیں، چار ایسی ہیں جو مختلف کمپنیوں کی سہولت کار ہیں اور 2 آڈیٹنگ کمپنیاں ہیں۔

معاون سیکریٹری اقتصاد عبداللہ الشامسی کا کہنا ہے کہ جرمانے خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سرزنش کے لیے لگائے گئے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R6iDPkq

No comments