’روسی طیارے نے امریکی ڈرون تباہ کر دیا‘
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں روسی طیارہ امریکی ڈرون سے ٹکرا گیا۔
امریکی فوج کی یورپی کمان کا کہنا ہے کہ ایک روسی Su-27 جیٹ لڑاکا بحیرہ اسود کے اوپر ایک امریکی MQ-9 ریپر ڈرون سے ٹکرا گیا۔
امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل جیمز ہیکر نے کہا کہ "ہمارا MQ-9 طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کی کارروائیاں کر رہا تھا جب اسے ایک روسی طیارے نے روکا اور اسے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں MQ-9 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا”۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈرون واقعہ ‘غیر محفوظ’ اور ‘غیر پیشہ وارانہ’ ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے اوپر روسی ایس یو 27 لڑاکا طیارے نے امریکی فوج کے "ریپر” سرویلنس ڈرون کے پروپیلر سے ٹکرایا جو قابل ذکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے دیگر روکنے کے واقعے موجود ہیں لیکن بحیرہ اسود میں پیش آنے والا واقعہ ایک "غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ” تھا اور امریکی طیارے کو گرانے کا سبب بنا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DLz9gi
No comments