جرمنی میں ہڑتال : زمینی و فضائی آپریشن معطل
برلن : جرمنی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سدباب کیلئے ایئر پورٹ اور ریلوے لیبر یونینز نے آج پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔
جرمنی کی سب سے بڑی لیبر یونین ویردی اور ای وی جی جوک نے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ایئرپورٹ، ٹرین اور ٹرام اور بسوں کی لیبر یونین ہے نے آج مشترکہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
لیبر یونینز کی ہڑتال سے جرمنی کے تمام بڑے ائرپورٹ فرینکفرٹ، برلن، میونخ وغیرہ میں فضائی آپریشن بھی مکمل طور پر مفلوج ہو جائے گا، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ ٹرین اور ٹرام آپریشن مکمل معطل رہے گا، روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوگی۔
ہڑتال کے باعث جرمنی میں فلائٹ آپریشن صبح پانچ سے معطل ہوجائے گا بیرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔
واضح رہے کہ جرمنی میں مہنگائی کی بلند سطح برقرارہے، اس سال فروری میں گزشتہ برس فروری کی نسبت گھروں کو ترسیل کی جانے والی توانائی کی قیمتوں میں 32.2 فیصد اور اشیاء خوراک کی قیمتوں میں 21.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KBVcsNG
No comments