شہزادہ ہیری اور میگھن کو شاہی گھر سے بھی بے دخل کردیا گیا
برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے لیے بری خبر سامنے آرہی ہے، رپورٹس کے مطابق دونوں میاں بیوی کو شاہی محل ونڈسر اسٹیٹ سے بے دخل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پرنس ہیری کے پاس برطانیہ میں اب کوئی بھی ٹھکانہ نہیں رہ گیا ہے، فی الحال پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ امریکہ میں مقیم ہیں۔
ہوم پارک ونڈسر میں 10 بیڈ روم کا یہ شاہی گھر ملکہ الزبتھ دوم نے سال 2018 میں شادی کے بعد مذکورہ جوڑے کو تحفے میں دیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ جوڑے کو جنوری ماہ میں ہی اس محل کو خالی کرنے کی ہدایت دے دی گئی تھی جبکہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے خود تصدیق کی ہے کہ انہیں فروگ مور کاٹیج خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے یہ اطلاع ملی تھی کہ شہزادہ اینڈریو نے رہائش گاہ میں منتقلی کے لیے 75 سالہ لیز پر دستخط کردیے ہیں۔ وہ اس رہائش گاہ کے لیے ہفتہ وار ڈھائی سو پاؤنڈ ادا کر رہے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق رائل لاج کی قیمت تین کروڑ پاؤنڈ ہے لیکن اندازہ لگایا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو اس گھر کی دیکھ بھال پر لاکھوں پاؤنڈ خرچ کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ سال 2020 میں ہی امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں منتقل ہو گئے تھے اور انہوں نے شاہی درجہ بھی چھوڑ دیا تھا جس کے بعد پرنس ہیری اور ان کی بیگم نیٹ فلکس کی ایک ڈاکیومنٹری میں دکھائی دیئے تھے جس میں شہزادہ ہیری نے شاہی معاملات لے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KXoy2R7
No comments