بھارت میں گائے رکشا کے نام پر ایک اور مسلمان کا بے دردی سے قتل
بھارت میں گائے رکشا کے نام پر ایک اور مسلمان شہری کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بِہار میں 56 سالہ نسیم قریشی کو جنونی ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں جان سے مار ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسند ہجوم نے نسیم قریشی اور بھتیجے فیروز احمد قیرشی کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں رحم کی اپیلیں کرتے رہے لیکن سخت دل ہجوم کو رحم نہ آیا جس کے بعد نسیم قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ بھتیجا بھی خون میں لت پت ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے پاس گائے کا گوشت تھا یا نہیں، اس کے علاوہ مقامی سرپنچ سوشیل سنگھ اور دو مقامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس دیگر دو افراد کو بھی ڈھونڈ رہی ہے جن کے نام مقتول کے بھتیجے نے ایف آئی آر شامل کیے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7v8UD2k
No comments