بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیدیا
بھارتی پارلیمنٹ نے مرکزی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں 2 سال قید کی سزا کے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے رکن کے لیے نااہل ہیں، خیال رہے کہ راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2سال قید کی سزا سنا دی گئی
واضح رہے کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا،گزشتہ روز عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کر فوری ضمانت منظور کرلی تھی۔
دوسری جانب کانگریس کے عہدیداروں نے عدالتی حکم کو سیاسی انتقام قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5iJgwyV
No comments