سعودی عرب: اہم شاہی فرمان جاری
ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرامین جاری کیے ہیں جن کے تحت نئی تقرریاں اور تعیناتیاں کی جائیں گی۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اتوار کو شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلمان بن یوسف بن علی الدوسری کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا ہے، انجینیئر ابراہیم بن محمد بن ابراہیم السلطان کو وزیر مملکت اور کابینہ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے حمود بن بداح المریخی کو ایوان شاہی میں مشیر بدرجہ وزیر تعینات کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر بن محمد الحربی کو جنرل انٹیلی جینس پریذیڈ نسی کا نائب سربراہ بنایا ہے، اسماعیل ابن سعید ابن علی الغامدی مشترکہ خدمات کے لیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر کے معاون ہوں گے۔
راکان بن ابراہیم بن عبد العزیزالطوق کو معاون وزیر ثقافت مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبد الرحمٰن بن حمد بن صالح الحرکان اعلیٰ عہدے پر گورنر جنرل اتھارٹی برائے ریئل اسٹیٹ ہوں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BibupeI
No comments