آج کن کن ممالک میں پہلا روزہ ہے؟
پاکستان میں رات گئے چاند کا اعلان ہونے کے بعد آج پہلا روزہ ہے کن کن ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں رات گئے رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان ہوا جس کے ساتھ ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے جوش وجذبے کے ساتھ پہلی سحری کی تیاری شروع کردی جب کہ مرد حضرات نماز عشا کی ادائیگی کے بعد گھروں کو واپس آچکے تھے انہوں نے تراویح کے لیے مساجد کا رُخ کیا۔
آج پاکستان کے ساتھ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی اس ماہ مقدس کا آغاز ہوچکا ہے۔ سعودی عرب، عراق، اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔
فلسطین میں بھی ماہ صیام کی آمد ہوگئی۔ رمضان کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی وہاں بھی تراویح کے بھرپور انتظامات کیے گئے جب کہ اس سے قبل قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی صفائی میں بچوں اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت بیشتر ممالک میں بھی ماہ مقدس کا آغاز ہو گیا ہے تاہم پڑوسی ملک بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر کئی ممالک میں جمعے کے دن سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1zkOFAS
No comments