’روس یوکرین جنگ میں 5 سو سے زائد بچے ہلاک‘
دوسرے سال میں داخل ہونے والی روس یوکرین جنگ میں اب تک 5 سو سے زائد بچے لقمہ اجل بن گئے۔
سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ جنگ میں کم از کم 501 یوکرائنی بچے مارے گئے ہیں لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
غیر سرکاری تنظیم کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2022 سے روزانہ کم از کم ایک بچہ "دھماکہ خیز ہتھیاروں” کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مکمل جنگ کے پہلے سال میں 404 بچے گولہ باری، میزائلوں اور ڈرون حملوں سے مارے گئے، اور 850 زخمی ہوئے ان میں زیادہ تر ہلاکتیں خارکیف اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں ہوئیں جہاں گزشتہ فروری سے مسلسل لڑائی جاری ہے۔
یوکرین میں سیو دی چلڈرن کی کنٹری ڈائریکٹر سونیا خوش نے کہا ہے کہ اس جنگ میں 5 سو بچوں کی ہلاکت ایک اور المناک سنگ میل ہے، یوکرین میں ہر روز معصوم لڑکیاں اور لڑکے اب بھی زخمی اور مارے جا رہے ہیں جہاں شہری علاقوں میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سمیت تشدد عروج پر ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PqLTVo6
No comments