Breaking News

ترک صدر کی صحت سے متعلق اہم خبر!

ترک صدر رجب طیب اردوان کے ایک ٹی وی شو میں طبیعت خراب ہونے پر سوشل میڈیا پر افواہوں کا زور ہوگیا جس کی ترک صدر کے کمیونیکیشن سربراہ نے تردید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ایک لائیو ٹی وی شو میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنی انتخابی مہم معطل کردی تھی۔

اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے اردوان کو زہر دیے جانے کی افواہ پھیلائی تو کسی نے کہا کہ کہا کہ انہیں لائیو ٹی وی شو کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے۔

مذکورہ افواہوں پر ترک صدر کے کمیونیکیشنز سربراہ فرحتین التون نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد دعووں اور افواہوں کی واضح الفاظ میں تردید کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر اردوان کو ہلکا زکام ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔

فرح التین نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ‘کوئی بھی غلط معلومات اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتی کہ ترک عوام اپنے رہنما کے ساتھ کھڑے ہیں اور @RTErdogan اور ان کی ’اے کے‘ پارٹی 14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے لیے تیار ہے۔’

دوسری طرف ترک رہنما کے دفتر نے بتایا ہے کہ ترک اور روس کے صدور رجب طیب اردگان اور ولادیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یوکرین کی صورتحال اور اناج کے معاہدے پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان گزشتہ 21 سال سے اقتدار میں ہیں اور اس سے قبل بھی ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوچکی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SVUs6vh

No comments