سعودی عرب: عید الفطر کی تعطیلات میں کون سے سرکاری دفتر کھلے ہوں گے؟
ریاض: سعودی حکام نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ مملکت میں عید الفطرکی تعطیلات کے دوران جوازات کے کون سے دفاتر کھلے رہیں گے۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عید الفطر کے دوران مملکت کے 13 ریجنوں اور ان کی اہم کمشنریوں میں اپنے دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ریاض شہر کے الرمال محلے میں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر ہفتے کے تمام دن کھلا رہے گا، اوقات کار رات 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔
الخرج کمشنری کے روشن مال میں دفتر اتوار سے جمعرات تک رات 9 سے 1 بجے تک رمضان کے آخری دن تک کھلا رہے گا۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جدہ میں الصیرفی مال اور التحلیہ مال کے دفاتر اتوار سے جمعرات تک رات 10 بجے سے 1 بجے تک رمضان کے آخری دن تک کھلے رہیں گے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت کے دیگر ریجنوں اور کمشنریوں میں ہمارے دفاتر رمضان المبارک کے دوران اتوار سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور عید ایام میں اتوار سے جمعرات تک صبح 8 سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6n3uOhZ
No comments