ترک صدر نے عوام کیلیے گیس مفت کر دی
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے گیس مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترک صدر نے گھریلو صارفین کے لیے مفت گیس فراہمی کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے۔ گھریلو صارفین کو ایک سال تک مفت گیس فراہم کی جائے گی۔
ترک میڈیا کے مطابق گھریلو صارفین کو ایک سال تک ماہانہ پچیس کیوبک میٹر گیس مفت ملے گی۔ صدرطیب اردگان نے بحیرہ اسود کے گیس ذخائر سے پیداوار شروع ہونے پر اعلان بھی کیا ہے۔ ان ذخائر سے ملکی سالانہ ضرورت کا تیس فیصد پورا ہو گا۔
صدر اردوان کے اس عوام دوست اقدام سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے صدر کے اس فیصلے کو سہراتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5mCdOW8
No comments