سوڈان کشیدگی : ترک شہریوں کو لے جانیوالے طیارے پر فائرنگ
انقرہ : سوڈان میں جاری کشیدگی کے بعد ترکیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس بات کی تصدیق ترکیہ کی وزارت دفاع نے کردی ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت ترخوم کے باہر ترک شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے طیارے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے ترجمان وزارت قومی دفاع نے کہا کہ ہم نے خرطوم کے شمال میں واقع وادی سیدنا سے اپنے 210 شہریوں کے انخلاء کے لیے پانچ سی 130طیارے مختص کیے ہیں۔
وزارتِ قومی دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سی-130طیارہ جو سوڈان میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے مشن کے لیے وادی سیدنا جا رہا تھا اس پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتار لیا گیا۔
The Turkish C-130 military transport plane that was hit by the Rapid Support Forces militias (#RSF) as it was preparing to land at Wadi Sidna Air Base in Khartoum. pic.twitter.com/1iqyCng80F
— Mahmoud Gamal (@mahmouedgamal44) April 28, 2023
انخلاء کیے گئے ترک باشندے اپنے بروقت اور بحفاظت انخلاء بہت خوش تھے، وزارت دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک تمام ترک باشندوں کو ترکیہ منتقل نہیں کرلیا جاتا انخلاء آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔
دوسری جانب سوڈانی فوج نے ترکیہ کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کا الزام باغیوں پر لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرکے طیارے کے فیول سسٹم کو نقصان پہنچانے کے واقعے میں پیراملٹری ملوث ہے جبکہ ریپڈ سپورٹ فورس نے فوج کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے اپنے وعدے پر کاربند ہیں۔
واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب مزید تین دن کیلئے جنگ بندی پر رضامندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پہلی جنگ بندی کے دوران کئی ممالک نے انخلاء کیلئے کیے گئے آپریشنز کے ذریعے اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت سوڈان سے نکال لیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qejMf7C
No comments