بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران افراتفری کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرادیا
واشنگٹن : بائیڈن انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے انخلا کےدوران افراتفری کےذمہ دار قرار دے دیا اور کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو افغانستان میں ٹرمپ سے وراثت میں ایک ناکام آپریشن ملا۔
تفصیلات کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سےانخلاکی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ، جس میں افغانستان سے دوران انخلا افراتفری کا ذمہ دار سابق صدر ٹرمپ کو قرار دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ دور میں افواج کی واپسی اور ہزاروں طالبان قیدیوں کی رہائی اہم وجہ تھی جبکہ دستاویز میں تسلیم کیا گیا ہےکہ انتظامیہ نے دستبرداری سےسبق سیکھا۔
رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کی ’’دانستہ طور پرتنزلی‘‘ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور کہا کہ ایسے کوئی آثار نہیں تھےکہ زیادہ وقت، فنڈز یا اہلکار انخلا کی رفتار کو تبدیل کرتے۔
اس حوالے سے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو افغانستان میں ٹرمپ سے وراثت میں ایک ناکام آپریشن ملا، پہلا سبق سیکھاگیاکہ منتقلی اہمیت رکھتی ہے، بائیڈن انتظامیہ کے پاس 2 آپشن تھے، افواج کا انخلا یا دوبارہ لڑائی۔
رپورٹ میں افغان فوج کے لڑنے کی خواہش کے بارے میں انٹیلی جنس کمیونٹی کے زیادہ تر پُرامید اندازوں کو غلط قراردیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ بائیڈن نے امریکی افواج کے انخلا کے عمل میں تیزی لانے کے لیے فوجی کمانڈروں کی سفارشات پرعمل کیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FGpiwZ9
No comments