یوکرینی صدر کی جانب سے مسلمان فوجیوں کیلیے سرکاری افطار
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں مسلمان فوجیوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کیف کے مضافات میں ایک مسجد میں افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں صدر زیلنسکی نے خطاب کیا۔
سرکاری سطح پر ہونے والی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے سرکاری افطار کی نئی روایت ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اپنے ملک میں بسنے والے مسلمانوں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کا شکرگزار ہے جو ہماری طرح امن اور برائی سے تحفظ کے لیے تڑپتے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے کریمیا کو روس کے قبضے سے آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کریمیا کو واپس لیں گے یا پھر کریمیا پر قبضے کو ختم کروائیں گے۔
افطار کے موقع پر صدر کی جانب سے فوجیوں کو ایوارڈز بھی دیے گئے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FXSyPo7
No comments