Breaking News

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ختم القرآن کا فقید المثال اجتماع، روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ : ماہِ صیام کی انتیسویں شب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ختم القرآن کے فقید المثال اجتماع میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ سیام کی انتیسویں شب حرمین شریفین میں ختم القرآن کا فقید المثال اجتماع ہوا، مسجدالحرام میں ختم القرآن کے بعد امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے رقت آمیز دعا کرائی۔

امام حرم شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے امت مسلمہ خصوصاً سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔

مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، مسجدِ نبوی میں شیخ بدیر نے ختمِ قرآن کی خصوصی دعا کرائی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں انتیس ویں تراویح اور ختم القران کی دعا میں مجموعی طور پرپچیس لاکھ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔ مسجد الحرام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے بارگاہ خداوندی میں گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگی اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vUqfK35

No comments