Breaking News

خاتون سے زیادتی : عدالت کا ٹرمپ کو ریلیف دینے سے صاف انکار

واشنگٹن : امریکہ کی اپیل کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپ کے الزام کے مقدمے میں کسی قسم کا ریلیف دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کیس واپس نیویارک کی عدالت کو بھیج دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی اپیل کورٹ نے مصنفہ جین کیرل کی جانب سے دائر دو مقدمات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیف دینے سے انکار کیا کہ سابق صدر کو استثنیٰ دینے کے لیے شواہد ناکافی ہیں۔

مصنفہ جین کیرل نے سال 2019 میں الزام عائد کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً تیس سال قبل ان کا ریپ کیا تھا، تاہم سابق صدر نے یہ کہتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ وہ ان کی ٹائپ نہیں ہیں۔

جین کیرل نے اپنی کتاب میں ریپ کا تمام واقعہ تفصیل سے بیان کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مین ہٹن کے ایک اسٹور میں ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جب سابق صدر نے کسی خاتون کے لیے تحفہ خریدنے میں مدد مانگی تھی۔

بعد ازاں ڈریسنگ روم میں ان پر جنسی حملہ کیا گیا۔ واشنگٹن کی اپیل کورٹ نے مذکورہ کیس مین ہٹن کی سرکٹ کورٹ آف اپیل کو واپس بھیج دیا ہے جس نے گزشتہ ستمبر میں واشنگٹن کی عدالت سے رہنمائی مانگی تھی۔

اس کیس میں ٹرائل کے آغاز پر جین کیرل ممکنہ طور پر دو خواتین کو گواہوں کے طور پر پیش کریں گی جنہوں نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی کے مقدمے میں اپنے دفاع میں شواہد سمیت نیو یارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے سامنے پیش ہوئے۔ سات گھنٹے جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کاروبار میں جعل سازی سے متعلق جوابات دیے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/By6QfgD

No comments