شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ، جاپان کے میزائل الرٹ
جاپان نے شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ کا ملبہ مار گرانے کے لیے تیاریاں کر لیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان نے میزائل انٹرسیپٹرز کو فعال کر دیا ہے اور وہ شمالی کوریا کے سیٹلائٹ کے کسی بھی ٹکڑے کو مار گرانے کی تیاری کر رہا ہے جو جاپانی سرزمین پر گر سکتا ہے۔
وزیر دفاع یاسوکازو حمدا نے ہفتے کے روز فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ جنوب مغربی جاپان میں PAC-3 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کو تیار کریں۔
اوکیناوا اور اس کے قریبی جزائر ایسے علاقے ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے راکٹ کے فلائٹ پاتھ کے نیچے ہے جو سیٹلائٹ لے جائے گا۔
وزارت کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے SM-3 جہاز سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تباہ کن جہازوں کو ساحلی پانیوں میں تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم بیلسٹک میزائلوں اور دیگر اشیاء کو تباہ کرنے کا حکم جاری کرنے کے امکان کی وجہ سے ضروری تیاری کر رہے ہیں۔
حمادہ نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ "بیلسٹک میزائل گرنے کی صورت میں نقصان کو محدود کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UfqiTVn
No comments