Breaking News

’امریکا یوکرین کو ضرورت سے زیادہ ہتھیار بھیج رہا ہے‘

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو ضرورت سے زیادہ ہتھیار بھیج رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو فوجی امداد کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ یہ ایک اہم سوال ہے کیونکہ ہم بہت سارا سامان یوکرین کو دے رہے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی اپنے لیے گولہ بارود نہیں ہے اور ہم یوکرین کو فراہم کررہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے صحافی نے پوچھا کہ آپ یوکرین روس تنازع میں کس کو جتانا چاہتے ہیں؟

ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جیتنے اور ہارنے کے معاملے میں نہیں سوچتا میں اسے منظم کرنے کے بارے میں سوچتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو 24 گھنٹوں میں روس یوکرین تنازع حل کرلیتا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے تنازع میں کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس پر بعد میں بات کی جائے گی کیونکہ امن معاہدے پر بات چیت کرنا زیادہ مشکل ہوگا اور فی الحال ہم جنگ کو حل کرنا چاہتے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mNkpGs8

No comments