امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن : امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بار پھر بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا مودی سرکارنے ہر سطح پر مذہبی امتیاز پر مبنی پالیسیوں کوبڑھاوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے امریکی محکمہ خارجہ سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی میں مزید بدتر ہوگئی ہے۔
امریکی رپورٹ میں میں نشاندہی کی گئی ہے مودی سرکارنے ہر سطح پرمذہبی امتیازپرمبنی پالیسیوں کوبڑھاوا دیا اور بھارتی پالیسیوں سے مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرمنفی اثرات پڑے۔
امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے تنقیدی آوازیں دبانے کا سلسلہ جاری رکھا، مودی سرکار نے ہراسانی، نگرانی اور املاک ڈھانے کا حربہ استعمال کیا۔
امریکی کمیشن مسلسل چوتھے سال بھارت کو مذکورہ فہرست میں رکھنے کی تجویز دے رہا ہے جبکہ نئی دہلی اس پر سیخ پا ہے اور کمیشن کو جانب دار قرار دیتا ہے۔
خیال رہے امریکا کا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ہرسال ان ممالک کی فہرست جاری کرتا ہے جس میں مذہبی آزادی پر بہتری نہ ہونے پر پابندیوں کے امکان کے ساتھ مخصوص تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YmD1zVJ
No comments