Breaking News

عمران خان کی گرفتاری پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل آگیا۔

برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور برطانیہ پاکستان کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے خلاف ملک کے اندر تو احتجاج جاری ہے تاہم امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف امریکا میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی چیئرمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنوں نے نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جو بارش کے باوجود کئی گھنٹے جاری رہا۔

ترجمان یورپی یونین خارجہ اُمور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین زور دیتی ہے کہ ایسے مشکل اور کشیدہ وقت میں تحمل کی ضرورت ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے صرف پاکستانی خود نمٹ سکتے ہیں۔

یورپی یونین نے کہا کہ چیلنجز سے مخلصانہ بات چیت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d8GCgzu

No comments