Breaking News

مودی جی 20 میں افریقی یونین کو شامل کرنے کے خواہاں

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جی20 میں افریقی یونین کی بھی مکمل اور مستقل رکنیت کے خواہاں ہیں، افریقی یونین (اے یو) ایک براعظمی ادارہ ہے جو 55 رکن ممالک پر مشتمل ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 ممالک کے رہنماؤں کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ افریقی یونین کو بھارت میں ہونے والے جی 20 کے آئندہ سربراہی اجلاس میں مکمل اور مستقل رکنیت دی جائے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹوینٹی اجلاس میں افریقی یونین کو مکمل رکنیت دینے کی مودی کی تجویز یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ عالمی امور کی تشکیل میں افریقہ کی نمائندگی اور شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے۔

واضح رہے کہ جی 20 گروپ دنیا کے 20 بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کا ایک بین الحکومتی فورم ہے، جس کے ممبران دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مذکورہ گروپ میں 19 ممالک اور یورپی یونین شامل ہیں۔

جی 20 انتظامیہ نے اس سال نو غیر رکن "مہمان” ممالک کو بھی اجلاس میں مدعو کیا ہے جن میں بنگلہ دیش، سنگاپور، اسپین اور نائیجیریا کے علاوہ بین الاقوامی تنظیمیں جیسے اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف ودیگر شامل ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RmYQnoy

No comments