روسی وزیر خارجہ کا پاک روس تعلقات کی 75 ہویں سالگرہ پر ویڈیو بیان
روسی وزیر خارحہ سرگئی لاروف نے پاک روس تعلقات کی 75 ہویں سالگرہ پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پیارے شہریوں میں آپ کو دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی 75 ہویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستانی عوام روس اور صدر ولادی میر پیوٹن کے لیے گہری دلچسپی اور احترام رکھتے ہیں ہم اس احترام اور دلچاپی کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی گذشتہ صدی میں کئی ادوار رہے ہیں تاہم روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی توسیع مین دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے روس اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹتا، 80 کی دھائی میں افغانستان مین تنازع کے باوجود پاکستان مین اسٹیل مل کا قیام اس کا عکاس ہے اسی دور میں بڑے گدو پاور پلانٹ کو بھی پاکستان مین کمیشن کیا گیا۔
I wish to felicitate my esteemed friend FM Sergei Lavrov @mfa_russia & the people of Russia on the occasion of the 75th anniversary of establishment of bilateral relations between & .
Pakistan-Russia Dosti Zindabaad!
Да здравствует российско-пакистанская дружба!
pic.twitter.com/dyNfX8a7Dd— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 12, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے تعلقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور اعتماد بڑھا ہے عالمی ایجنڈا کے بہت سے معاملات پر ہمارا موقف ایک جیسا ہے اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم ایک کثیر الطاقتی , جمہوری اور منصفانہ دنیا کے قیام کی کوشیش کر رہے ہیں ہم لوگوں کی ثقافتی و تہذیبی ورثہ کا احترام کرتے ہیں لوگوں کو اپنے سیاسی, ثقافتی و اقتصادی حقوق کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کا اخلاقی اقدار کے حوالے سے ویژن بانی پاکستان قائد اعظم کے اتحاد، تنظیم یقین محکم کے تصور سے ہم آہنگ ہے انہی اصولوں پر ریاست پاکستان کی بنیادیں کھڑی ہیں ہم عالمی فورموں پر پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے خواہشمند ہیں ہم اقوام متحدہ اور زیلی ایجنسیوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ہم شنگھائی تعاون تنظیم مین بطور رکن پاکستان کے فعال کردار کو بھی سراہتے ہیں ہم اسلامی. جمہوریہ پاکستان کو درپیش مشترکہ سلامتی چیلنجز کے مقابلے میں ایک کلیدی عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ حوصلہ افزاء امر ہے کہ ہم نے باہمی تجارت میں ایک اہم درجہ حاصل کر لیا ہے روس پاکستان کو گندم فراہن کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے گذشتہ برس روس نے پاکستان کو گندم کی دس لاکھ ٹن سے زائد کی شپمنٹ فراہم کیں، تیل کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں ہم اپنے ممالک اور عوام کے باہمی مشترکہ فائدہ مند تعلقات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں یہ تعلقات سیاست, سلامتی, معاشی, تعلیمی, ثقافتی, و انسانی تعاون کے شعبوں مین بڑھاے جا سکتے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wi3YrCq
No comments