Breaking News

سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلیے جانیوالی ابدوز لاپتہ

سیاحوں کو ٹائی ٹٰنک کا ملبہ دکھانے کے لیے جانے والی آبدوز بھی لاپتا ہوگئی۔

سب میرین جنوب مشرقی کینیڈا کے ساحل پر لاپتا ہوئی جو بحراوقیانوس کے تین ہزار آٹھ سو میٹر گہرائی میں گئی تھی، آبدوز کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ آؓبدوز میں کتنے افراد سوار تھے۔

آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس لاکھوں ڈالرز کا ہوتا ہے اور عموماً اس تک رسائی 8 گھنٹوں میں ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوبا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹائی ٹینک کا ملبہ کینڈا کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل سےتقریباً 600 کلومیٹر دورہے۔

ڈوبنے کے بعد اس جہاز کا ملبہ بھی ایک معمہ بن گیا تھا اور 7 دہائیوں سے زائد عرصے بعد 1985 میں اسے دریافت کیا گیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0TevrNY

No comments